۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کراچی میں یوم علی (ع) کا مرکزی جلوس

حوزہ/ کراچی میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا حکومتی ایس او پیز کے ساتھ نشترپارک سے برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا حکومتی ایس او پیز کے ساتھ نشترپارک سے برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر تمام حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ مرکزی مجلس عزا کا انعقاد صبح چھ بجے نشترپارک میں کیا گیا، ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ عزاداران امام علی علیہ السلام کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، اسکاوٹس گروپ اور انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں میں ماسک تقسیم کیے گیے، شرکا مرکزی مجلس و جلوس عزا کیلئے ہینڈ سینٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مجلس و جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نشترپارک اور جلوس کے روٹ کو کلیئر کیا ہوا تھا۔ مجلس عزا کے اختتام پر یوم علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا، جلوس میں عزادارن امام علی علیہ السلام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جلوس میں علم، تابوت کی زیارات بھی موجود تھے، جلوس میں عزاداران امام علی علیہ السلام کی جانب سے ایس او پیز خصوصاً ماسک پہننے کا لازمی خیال رکھا گیا۔ مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر پہنچنے کے بعد روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .